صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی ایسی ویڈیوچلا دی کہ دیکھ کر وہ خود ہی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی ایسی ویڈیوچلا دی کہ دیکھ کر وہ خود ...
صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی ایسی ویڈیوچلا دی کہ دیکھ کر وہ خود ہی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکھڑاتی معیشت کو سنبھالنے کیلئے کی جانے والی کوششیں عوام کو کچھ زیادہ ہی بھاری پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ حکومت چلانے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول، گیس، بجلی سمیت دیگر چیزیں مہنگی کرکے بھی بات نہ بنی تو حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کے باعث سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ” یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان آپ کا وزیر اعظم ہو اور دنیا میں پیسے مانگنے کیلئے بھاگا پھرے، بجائے پیسے مانگنے کے میں خود کشی کرلوں گا“۔ اینکر پرسن ارشد شریف نے عمران خان پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کے وعدوں اور دعووں پر مبنی ایک ویڈیو اپنے پروگرام میں چلائی جس کے آخر میں اسحاق ڈار کی لندن والی ویڈیو کا چھوٹا سا حصہ لگا کر مزہ دوبالا کردیا گیا۔
ارشد شریف نے جو ویڈیو دکھائی اس میں عمران خان کہتے ہوئے سنے گئے ”ہم نے کبھی امریکہ اور آئی ایم ایف سے بھکاریوں کی طرح قرضے نہیں لینے“۔ ایک اور ویڈیو میں عمران خان کے الفاظ کچھ یوں تھے” جب ڈالر ایک روپیہ بڑھتا ہے تو پاکستانیوں پر 100 ارب روپے قرضہ چڑھتا ہے“۔ ایک جلسے میں عمران خان نے یہ دعویٰ کیا ”عمران خان مرجائے گا لیکن کبھی بھیک نہیں مانگے گا“۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان یہ کہتے ہوئے بھی سنے گئے کہ ”عمران خان آپ کا وزیر اعظم ہو اور دنیا میں پیسے مانگنے کیلئے بھاگا پھرے، بجائے پیسے مانگنے کے میں خود کشی کرلوں گا“۔
ارشد شریف کی جانب سے یہ ویڈیوز چلانے کے بعد اسد عمر اور عمران خان کی وہ ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جن میں انہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بات یہاں تک تو ٹھیک تھی لیکن ارشد شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تڑکہ بھی ویڈیو میں شامل کردیا۔
آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ پہلے اسحاق ڈار کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص ان کا پیچھا کرتا ہے تو اسحاق ڈار مڑ کر اسے کہتے ہیں ” کیا میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں“۔ ارشد شریف نے بھی مسائل میں گھری پی ٹی آئی حکومت کو اسحاق ڈار کی جانب سے یہی پیغام دے کر ویڈیوکا مزہ دوبالا کردیا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔