وارداتیں بے قابو ، لٹنا لاہوریوں کا مقدر بن گیا

وارداتیں بے قابو ، لٹنا لاہوریوں کا مقدر بن گیا
وارداتیں بے قابو ، لٹنا لاہوریوں کا مقدر بن گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات ، موبائل فون ، کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔

روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں گھر کے باہر کھڑے حمزہ او سلمان کو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ نشتر کالونی کے علاقہ ڈاکوئوں نے یوسف اور اس کی فیملی سے 3 مالیت کی نقدی طلائی زیورات ، باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شبیر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، نواب ٹائون ڈاکوئوں نے سرفراز سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون ، ہنجر وال کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے ریاض اور فیملی سے 1 لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات انار کلی ڈاکوئوں نے کلیم سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون ،چو ہنگ ڈاکوئوں نے ماجد اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، شمالی چھاونی ڈاکوئوں نے کاشف اور فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، ماڈل ٹائون ڈاکوئوں نے یاسر سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا ، ماڈل ٹائو ن ، شادمان ، ستوکتلہ سے کاریں جبکہ رائے ونڈ ، ستوکتلہ ، ڈیفنس ، شمالی چھاونی ، غازی آباد ، ہربنس پورہ ، ستوکتلہ ، فیصل ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور