اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا معاملہ ،خواجہ سعد رفیق کی درخواست مسترد
لاہور (ویب ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست مسترد کردی ہے۔
جسٹس مامون رشید شیخ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی ، الیکن کمیشن نے رجسٹریشن جواب جمع کروادیا ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹریشن سے قبل ہی اصول وضع کر دیئے گئے تھے اور سپریم کورٹ پیشی کے وقت ہی قوانین جمع کروا دیے گئے تھے ،ا لیکشن کمیشن وکیل کے ماطبق ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بنا پر پرنٹڈ گزڈ میں شامل نہ ہوسکے اور اوورسیز وٹرز کی رجسٹریشن قانون کے ماطبق ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے جواب دائر کرنے کے بعد عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ سعد رفیق نے اوورسیز پاکستانیوں دینے کے خلاف لاہور لائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔