سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سپنر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گااور کوشش ہو گی کہ انٹرنیشنل لیگز کا بھی حصہ بنوں۔

واضح رہے کہ عبدالرحمان نے 22 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور8 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے ٹیسٹ میں 99 ،ون ڈے میں 30 اورٹی ٹوینٹی میں 11وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : قومی /کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور