اوباش کی سابقہ بیوی سے کئی ماہ تک زیادتی ، ویڈیو، تصاویر بنا لیں

اوباش کی سابقہ بیوی سے کئی ماہ تک زیادتی ، ویڈیو، تصاویر بنا لیں
اوباش کی سابقہ بیوی سے کئی ماہ تک زیادتی ، ویڈیو، تصاویر بنا لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) اوباش شخص دوبارہ شادی کا جھانسہ دیکر اپنی سابقہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون ثنا بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری شادی صادق آباد گلی نمبر دو محلہ خالد ٹاون کے رہائشی فیصل سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد اس کے گھر والوں نے مجھے طلاق دلوادی، طلاق کے بعد فیصل مجھے دوبارہ شادی کرنے کا جھانسہ دیکر بیرون ملک چلا گیا، بیرون ملک بھی اس سے فون پر بات ہوتی رہی، اگست میں فیصل واپس آگیا اور مجھے شادی کا جھانسہ دیکر راجہ چوک میں کرایہ کا مکان لے دیا اور جلد ہی شادی کرنے کا وعدہ کیا، فیصل شادی کا جھانسہ دیکر مجھے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، میں نے اسے زیادتی کرنے سے منع کیا اور شادی کرنے پر اسرار کیا تو اس نے گواہوں کے سامنے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ 25/9 کو میرے ساتھ شادی کر لے گا، مگر اس نے شادی نہ کی، گھر میں داخل ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اس دوران اس نے میری برہنہ تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔