وفاق کاای سی ایل میں نام ڈالنے کااقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے،نوازشریف

وفاق کاای سی ایل میں نام ڈالنے کااقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے،نوازشریف
وفاق کاای سی ایل میں نام ڈالنے کااقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے،نوازشریف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کاای سی ایل میں نام ڈالنے کااقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے،کسی بھی شخص کوآزادی کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا،آئین کے تحت تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بدعنوانی یااختیارات کے غلط استعمال کا جرم نہیں کیا،ریاست کیخلاف کوئی سازش یادہشتگردی بھی نہیں کی، نیب میرے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکااوراحتساب عدالت نے کرپشن کے الزامات سے بری کیا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں سزاکومعطل کردیا،کسی بھی عدالت نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کاحکم نہیں دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد