پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل قد رہیں: سعودی مفتی اعظم

پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل قد رہیں: سعودی مفتی اعظم
پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل قد رہیں: سعودی مفتی اعظم

  



لاہور(آئی این پی) قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ہر سطح پر علماءو مشائخ اور مسلم امہ کو جدوجہد کرنی ہو گی ، پاکستان اور سعودی عرب کے علماءعوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رشتہ ہے ، سعودی عرب پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام چاہتا ہے ، پاکستانی عوام اور فوج کی انتہاءپسندی ، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل قدر اور قابل ستائش ہیں۔ یہ بات مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بنعبد اللہ آل شیخ نے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور