دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کردی، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف

دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کردی، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف
دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کردی، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 181 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کےلئے 462 رنز کا ہدف ملا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا تو امام الحق 48 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حارث سہیل 39 رنز بناسکے۔

کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلیئر کردی۔بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کےلئے 462 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبسچگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل