آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا ؟ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیسے کیوں نہیں دیئے ؟ وزیراطلاعات کا انکشاف جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا ؟ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیسے کیوں ...
آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا ؟ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیسے کیوں نہیں دیئے ؟ وزیراطلاعات کا انکشاف جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اسے اس وقت مختلف حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ عمران خان الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں مسلسل یہ دہراتے رہے ہیں کہ وہ کچھ بھی ہو جائے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی حیران کن وجہ بتا دی ہے ۔
نجی ٹی وی ” آج نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ” ہم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات کی ہے لیکن جن شرائط پر وہ پیسے دے رہے تھے ہم ان پر نہیں لے سکتے تھے ، ہم نے اپنے سٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھنا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے ۔ان کا کہناتھا کہ دنیا مطلب کی ہے اور ہر کوئی کسی پر کوئی احسان نہیں کرے گا ، نہ وہ ہم پر احسان کریں گے نہ ہی ہم ان پر احسان کریں گے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -