کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے وفد کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے وفد کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ...
کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے وفد کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے وفد نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ چوہدری کی قیادت میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔

اس دوران انہوں وفد نے پاکستان میں ڈاکٹری کی پوسٹ گریجویشن اور جدید تحقیق کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔صدر پاکستان نے وفد کو یقین دلایا کہ ملک میں ہیلتھ کے شعبے میں جدید اصلاحات لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے جبکہ میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت ترجیحاً کام کرے گی ۔