شہبازشریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کا احتجاج،پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ خاردار تاریں لگا کر بند

شہبازشریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کا احتجاج،پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ خاردار ...
شہبازشریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کا احتجاج،پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ خاردار تاریں لگا کر بند

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں جمع ہو کر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کرنے کے پیش نظر اسمبلی کا مرکزی گیٹ خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے آج تین بجے اسمبلی احاطے میں عوامی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی کا گیٹ نمبر 2 بھی نو گو ایریا بن گیا۔پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ کو خار دار تاریں لگا کربندکردیا گیا، مرکزی دروازے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارد گرد بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔مرکزی دروازہ بند ہونے سے اسمبلی ملازمین کوبھی اندر جانے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور