دہری شہریت کیس،پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالروف رند کا الیکشن کالعدم قرار

دہری شہریت کیس،پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالروف رند کا الیکشن ...
دہری شہریت کیس،پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالروف رند کا الیکشن کالعدم قرار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹیر ینزکی دہری شہریت سے متعلق کیس میں پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالروف رند کا الیکشن کالعدم قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بنچ نے پارلیمنٹیر ینزکی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی بی 47سے کامیاب امیدوارعبدالرو¿ف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،جس وقت الیکشن میں حصہ لیا تب ان کے پاس دہری شہریت تھی، عدالت نے پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالرؤف رند کا الیکشن کالعدم قراردیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد