شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا

شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا
شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتاری کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف آج سہ پہر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا گیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کردیا گیا۔
جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے دیواریں پھلانگ کر اسمبلی احاطے میں داخلے کی کوشش کی اور بعض اراکین رکاوٹیں عبور کرکے اسمبلی کے گیٹ تک بھی پہنچ گئے۔بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھے لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔