ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، وزارت داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ آمنے سامنے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی کیلئے دو لیٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ آمنے سامنے آ گئے ہیں ،وزیر مملکت داخلہ نے محمد امین کی تعیناتی کیلئے سفارش کی جبکہ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر سعید کی تعیناتی کیلئے لیٹر جاری کر دیاہے ۔