چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، کرپشن کے 9 کیسزکی انکوائری کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو ا جس میں کرپشن کے 9 کیسزکی انکوائری کی منظوری دے دی گئی ۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خواجہ سعدرفیق اورریلوے افسران سمیت سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، منظوروٹو،منظوروسان اورنواب وسان کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی جبکہ احتساب کمیشن خیبرپختونخواکے افسران کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کرپشن کے 22 مقدمات کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری سمیت اسحاق ڈار،انوشہ رحمان، خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ۔نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 5 مقدمات کے باقاعدہ ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں دائرکرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ سابق وفاقی سیکرٹری شہزادارباب اور سابق سیکرٹری عمران چودھری کیخلاف انکوائری بندکرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے ۔