غزہ پراسرائیلی ناکہ بندی ، بچوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا 

غزہ پراسرائیلی ناکہ بندی ، بچوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا 
غزہ پراسرائیلی ناکہ بندی ، بچوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا 

  



غزہ (صباح نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ سامنے آیاہے۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کو غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں شعبہ اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر بلبل نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں ہر ماہ5سے10 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام ہسپتالوں میں بچوں کی ادویات میں کمی آگئی ۔ بچوں کو نہ صرف ادویات کی کمی کا سامنا ہے بلکہ بچوں کو مناسب طبی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الشفا کمپلیکس میں بچوں کے لیے آکسیجن کا سسٹم معطل ہے، ہسپتا ل کی انتظامیہ کی بھی کمی ہے۔ کمپلیکس کو 6 ڈاکٹروں اور 20 سے24 نرسوں کی اشد ضرورت ہے جب کہ بچوں کے وارڈ میں 20 سے 25 افراد کی ضرورت ہے۔فلسطینی ڈاکٹر نے کہا کہ الشفا کمپلیکس میں لائے جانے والے بچوں کا بہت زیادہ رش ہے۔

مزید : بین الاقوامی