حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالا بیورو کریٹ گھر جائیگا :فواد چودھری نے قرض لیکر ملک چلانے کا اعلان کردیا

حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالا بیورو کریٹ گھر جائیگا :فواد چودھری نے قرض ...
حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالا بیورو کریٹ گھر جائیگا :فواد چودھری نے قرض لیکر ملک چلانے کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ جو بیورو کریٹ حکومت کی پالیسی پر عمل نہیں کرے گا ، وہ گھر جائے گا ،بیورو کریسی کے ایک طبقے کی ذاتی وفاداریاں بھی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانیکی وجہ منی لانڈرنگ ہے ،لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک قرض لیکر ملک چلانا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا ، بیورو کریسی کوحکومتی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا جو بیورو کریٹ حکومتی پالیسی پر عمل نہیں کرگا ، گھر جائے گا ، انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے ایک طبقہ کی ذاتی وفاداریاں بھی ہیں جن بیورو کریٹس کو پالیسیوں سے اختلاف ہے وہ حکومت سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہے ، جب تک لوٹا ہو ا پیسہ واپس نہیں آئے گا قرض لیکر ملک چلانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنائے گی ۔

مزید : قومی