اظہر علی نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا مگر کون سا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

اظہر علی نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا مگر کون سا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ ...
اظہر علی نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا مگر کون سا؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 رنز بنا کر مصباح الحق کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا ہے۔ سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار 222 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اظہر علی نے 5 ہزار 224 رنز بنا لئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 ہزار 99 رنز یونس خان نے بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل جاری ہے اور آسٹریلین بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز بنا لئے ہیں جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے مزید سات وکٹوں کی ضرورت ہے

مزید : کھیل