حکومت نے 50دن میں پچاس یوٹرن لئے ،اقتصادی بحران کو بدترین اقتصادی بحران بنادیا گیا :شیری رحمان کے الزامات

حکومت نے 50دن میں پچاس یوٹرن لئے ،اقتصادی بحران کو بدترین اقتصادی بحران ...
حکومت نے 50دن میں پچاس یوٹرن لئے ،اقتصادی بحران کو بدترین اقتصادی بحران بنادیا گیا :شیری رحمان کے الزامات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے 50دن میں 50یوٹرن لئے ہیں، اقتصادی بحران کو بدترین اقتصادی بحران بنا دیا گیاہے ، غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوری ہے ،بھارت کومذاکرات کی دعوت دیکر پاکستان کا مذاق اڑایا گیا۔

ؒ

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے عوام کے ساتھ مسلسل غلط بیانی کررہی ہے ، اقتصادی بحران کو بدترین معاشی بحران بنادیا گیاہے ، حکومت بتائے کہ وہ وعدے کدھر ہیں جو عوام کے ساتھ کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 50دن میں 50یوٹرن لئے ہیں ، اب ہم کوبتائیں کہ ہم نیا پاکستان کہاں ڈھونڈیں؟ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کا بجٹ لے کر آئی ہے ، عمران خان نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کاوعدہ کیا تھا، ، اب بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کی کونسی شرائط مانی گئی ہیں ، عوام پر گیس ، پٹرول اور سی این جی کا بم گرادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، حکومت پارلیمنٹ کو کنٹینر سمجھنا بند کرے ۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ رہی ہے ، نئے پاکستان کے وعدے ہم نے نہیں کئے تھے ۔ حکومت نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیکر پاکستان کا مذاق اڑایا ، کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات مثبت رہی ہے لیکن مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا بلکہ مشترکہ اعلامیہ پومپیو کے بھارت جانے کے بعد جاری ہوا ۔

مزید : قومی