غزہ ، بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش ناکام، 29 فلسطینی زخمی

غزہ ، بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش ناکام، 29 فلسطینی زخمی
غزہ ، بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش ناکام، 29 فلسطینی زخمی

  



غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 29 شہری زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 29 فلسطینی زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 29 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 11 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ غزہ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 30 مارچ 2018 کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی