گوگل نے نیا سمارٹ فون متعارف کروادیا، کیا فیچرز ہیں اور قیمت سام سنگ اور آئی فون کے مقابلے میں کتنی کم ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی خرید لیں

گوگل نے نیا سمارٹ فون متعارف کروادیا، کیا فیچرز ہیں اور قیمت سام سنگ اور آئی ...
گوگل نے نیا سمارٹ فون متعارف کروادیا، کیا فیچرز ہیں اور قیمت سام سنگ اور آئی فون کے مقابلے میں کتنی کم ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی خرید لیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنا نیا سمارٹ فون ماڈل متعارف کروا دیا ہے اور اس میں ایسے فیچرز اتنی کم قیمت میں مہیا کیے گئے ہیں کہ سن کر آپ کا ابھی خریدلینے کو دل چاہے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئے ماڈل کا نام پکسل 3ہے جس کی قیمت799ڈالر (تقریباً98ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت کے حامل ایسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کے ذریعے یہ فون نہ صرف خودکار طریقے سے کالز موصول کرے گابلکہ اگر صارف مصروف ہوا تو اسے ملنے والے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گا۔ اس کے علاوہ اس ماڈل میں ’سپر سیلفی‘ لینز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل نے مارکیٹ میں ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ ماڈل متعارف کرایا ہے۔اس کے ساتھ پکسل تھری ایکس ایل بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو انہی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کی قیمت 899ڈالر(تقریباً 1لاکھ 10ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ یہ دونوں ماڈلز تین رنگوں سیاہ، سفید اور گلابی میں دستیاب ہیں۔ پکسل تھری کا ڈسپلے سائز 5.5انچ جبکہ پکسل تھری ایکس ایل کا ڈسپلے سائز 6.3انچ ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی