پولیس والے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو شوہر نیم برہنہ حالت میں اپنی بیوی کے سر پر کھڑا تھا اور۔۔۔

پولیس والے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو شوہر نیم برہنہ حالت میں اپنی ...
پولیس والے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو شوہر نیم برہنہ حالت میں اپنی بیوی کے سر پر کھڑا تھا اور۔۔۔

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس کو 999پر ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص چیخ رہا تھا اور کسی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اور ایک خاتون کے چیخ و پکار کرنے کی آواز بھی آ رہی تھی۔ پولیس نے اس نمبر کے ذریعے ایڈریس کا سراغ لگایا اور جب آفیسرز اس گھر میں پہنچے اور دروازہ توڑ کر بیڈروم میں داخل ہوئے تو انتہائی خوفزدہ کردینے والا منظرسامنے تھا۔ میل آن لائن کے مطابق 62سالہ کرسٹوفر جانسن نامی شخص نیم برہنہ حالت میں اپنے بیوی کے سر پر کھڑا تھا، جو بیڈروم کے فرش پر لیٹی ہوئی تھی۔ وہ اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اور خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

پولیس کے مطابق کرسٹوفر نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی وجہ ملزم نے گرفتار ہونے کے بعد یہ بتائی کہ اس کی بیوی نے اپنے ازدواجی تعلق کے بارے میں ایک دوست سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ ہماری شادی جلد ختم ہونے والی ہے۔رپورٹ کے مطابق جب کرسٹوفر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تو وہ چپکے سے اپنے موبائل فون سے 999ڈائیل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس پر پولیس اس کی مدد کے لیے پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزم کو ٹاﺅنٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جس پر عدالت نے اسے 2سال 8ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس