آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا: امریکی میڈیا 

آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا: امریکی میڈیا 
آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا: امریکی میڈیا 

  

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا ، پاکستان نے بیل آؤٹ پیکج لیا تو معاشی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے ۔

معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے اور زرمبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ۔ اخبار کے مطابق پاکستانی حکومت نے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا نتیجہ سخت اقتصادی پالیسیوں کی صورت میں نکلے گا اور معاشی ترقی کی رفتار سست ہو گی جبکہ معروف امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا ۔ 

رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں کے معاملہ پر پاکستان کے پاس 2 آپشن ہیں یا تو پاکستان ملیشیا کی طرح چینی منصوبے ختم کر دے یا چینی قرض کو ایکویٹی میں تبدیل کر دے جیسا کہ سری لنکا نے جولائی میں کیا تھا جبکہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بھارت میں رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح اندازوں کے مطابق 7.3 فیصد رہے گی۔

مزید : بین الاقوامی