احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا:عبدالعلیم خان

احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا:عبدالعلیم ...
احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا:عبدالعلیم خان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیروزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ  احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا۔

جیونیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اگر شریف خاندان خدا خوفی کرتا تو آج ملک یوں مقروض نہ ہوتا،ن لیگ کی کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی،کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج انوکھا اقدام ہے،نواز لیگ ریکارڈ درست کر لے یہ کیس موجودہ دور حکومت میں نہیں بنے،پنجاب اسمبلی پردھاوا بولنے والوں کوشرم آنی چاہیے،شہبازشریف کیلیے احتجاج،ڈگہ کھوتی تےغصہ کمہارتےکے مترادف ہے،ابا جی کے بعد ’’بیٹے جی‘‘کی بھی باری آنے والی ہے،عبرت ناک حشر ہو گا،10سال بے دردی سے ملک لوٹنے والوں کو ہرحال میں جواب دینا ہوگا،حمزہ شہبازخاطرجمع رکھیں مزید کرتوت عوام کے سامنے آنے والے ہیں،احتجاج کرنا ہے تو کنٹینر لے کر دیتے ہیں شوق پورا کر لیں،کل تک دوسروں کوبھاشن دینے والوں کوآج احتجاج کیوں یادآگیا ؟

مزید : قومی