وزیرداخلہ کے تھانوں پر چھاپے، حوالات کھلوا لی اور۔۔۔“ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

وزیرداخلہ کے تھانوں پر چھاپے، حوالات کھلوا لی اور۔۔۔“ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ ...
وزیرداخلہ کے تھانوں پر چھاپے، حوالات کھلوا لی اور۔۔۔“ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے پنجاب کی حدود میں واقع تھانوں پر چھاپوں نے نیا تنازع کھڑا کردیا ،شہر یار آفریدی نے چھاپو ں کے دوران حوالات کھلوا کر قیدیوں سے تفتیش کی اور ایک ایس ایچ او سمیت دوپولیس اہلکار وں کا معطل کردیا ۔

جیونیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پنجاب کی حدود میں مختلف تھانوں پر چھاپے مارے ، وزیر مملکت نے اس دوران حوالات کھلوا کر قیدیوں سے تفتیش کی اور ایک ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات بھی دیئے ،وزیر مملکت نے راولپنڈی کے تین تھانوں کے ایس ایچ او ز کو اگلی صبح اپنے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا لیکن ایس ایچ اوز وزیر مملکت برائے داخلہ کے روبرو پیش ہونے کی بجائے سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئے جس پر سی پی او راولپنڈی خود شہریار آفریدی کے دفتر گئے اور ان سے ملاقات کی ۔

واضح رہے کہ شہر یار آفریدی کے تھانوں میں براہ راست چھاپو ں نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیاہے آیا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ خود صوبے کی حدودمیں ماتحت تھانے میں چھاپے مار کر کارروائی کر سکتاہے ۔ اس حوالے سے سابق پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تھانوں کے معاملات صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ۔

مزید : قومی