”ڈونکی کنگ کا مواد ۔۔۔“سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچانے والی اینی میٹڈ فلم کے بارے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان سمیت تمام پاکستانی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کو پاکستان میں اپنی نوعیت کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونکی کنگ کا مواد اچھا ہے، فلم بچوں کو پسند آئے گی، فلم کے گانے، گرافکس، مناظر بہت خوبصورت اور دلکش ہیں۔اسلام آباد میں ڈونکی کنگ کی خصوصی نمائش میں شرکت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام نیک خواہشات ڈونکی کنگ کی منفرد کاوش کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جن میں اکثریت 20 سال سے بھی کم عمر ہیں، اس طرح کی فلمیں اگر کامیاب ہو جائے تو اس سے بچوں کی موویز بنانے کا رجحان بڑھے گا۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حکومت اور وزارت اطلاعات فلموں کی پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے کی جانے والے تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز بعد ریلیز ہونے والی اس اینی میٹڈ فلم کے سوشل میڈ یا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں اور سوشل میڈ یا صارفین اسے ملک کی موجودہ صورتحال سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔