بے وفائی کرنے والے شادی شدہ افراد اس کام کے لئے سب سے زیادہ کس وقت کا انتخاب کرتے ہیں؟ جان کر بیگمات اس ٹائم پر شوہروں کو گھروں سے باہر ہی نہ نکلنے دیں

بے وفائی کرنے والے شادی شدہ افراد اس کام کے لئے سب سے زیادہ کس وقت کا انتخاب ...
بے وفائی کرنے والے شادی شدہ افراد اس کام کے لئے سب سے زیادہ کس وقت کا انتخاب کرتے ہیں؟ جان کر بیگمات اس ٹائم پر شوہروں کو گھروں سے باہر ہی نہ نکلنے دیں

  



لندن(نیوز ڈیسک)جس کے ذہن پر شیطان سوار ہو جائے وہ کسی بھی وقت شیطانی حرکت کر سکتا ہے مگر پھر بھی شیطان کے چیلوں کے بھی کچھ مخصوص اوقات ضرور ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے ہی انکشافات برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئے ہیں، جس کا مقصد یہ پتا چلانا تھا کہ شادی شدہ مرد جب بے وفائی کرتے ہیں تو عموماً کس وقت اپنی ناجائز محبوباﺅں سے ملنے کے لئے جاتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ڈیٹنگ ایجنسی ایشلی میڈیسن نے دھوکہ باز مردوں کے معمولات کا مطالعہ کیا ہے تاکہ معلوم ہو کہ وہ کس طرح کی سوچ رکھتے ہیں، کس طرح کی سرگرمیاں رکھتے ہیں اور دن میں وہ کون سا وقت ہوتا ہے جب وہ خفیہ محبوبہ سے بات کرتے ہیں اور ملاقات کے لئے جاتے ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے وفائی کے مرتکب ہونے والے مرد زیادہ تر دفتری اوقات کے دوران ناجائز محبوبہ سے بات چیت کرتے ہیں اور عموماً رات 9بجے کے بعد اُسے ملنے جاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 1600 ایسے افراد سے معلومات جمع کی گئیں جو شادی شدہ ہونے کے باوجود ناجائز معاشقہ چلا رہے تھے۔ ان میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ وہ صبح بیدار ہوتے ہی اپنی ناجائز محبوبہ کے بارے میں سوچنا شروع کردیتے ہیں اور عام طور پر جب دفتر پہنچتے ہیں تو کچھ دیر بعد ہی اس سے پہلا رابطہ کرلیتے ہیں۔

تحقیق کے شرکاءمیں سے دو تہائی ایسے افراد تھے جن کی شادی کو 10 سال سے زائد عرصہ ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے وفائی کے مرتکب ہورہے تھے۔ ان میں سے تقریباً 44 فیصد ایسے تھے جو لگ بھگ ایک سال یا اس سے زائد عرصے سے ناجائز معاشقہ چلارہے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس