جہاز میں آپ کے موبائل فون بند کیوں کروادئیے جاتے ہیں؟ پائلٹ نے ایسی وجہ بتادی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

جہاز میں آپ کے موبائل فون بند کیوں کروادئیے جاتے ہیں؟ پائلٹ نے ایسی وجہ بتادی ...
جہاز میں آپ کے موبائل فون بند کیوں کروادئیے جاتے ہیں؟ پائلٹ نے ایسی وجہ بتادی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

  

لندن(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز میں سفر کے دوران مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون بند کر دیں، یہ بات تو سب جانتے ہیں، مگر کیوں، یہ بات اکثر لوگ نہیں جانتے۔ اور بیش تر لوگ تو یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کا سکیورٹی سے کچھ تعلق بنتا ہے، یا شاید پائلٹ کی کنٹرول ٹاور کے ساتھ کمیونیکشن میں خلل پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس طرح کی کئی باتیں عام پائی جاتی ہیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ مسافروں کے موبائل فون بند کروائے جانے کی اصل وجہ بہت ہی مختلف ہے۔

ویب سائٹ ڈیلی سٹا رکے مطابق امریکی پائلٹ پیٹرک سمتھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ہوائی جہاز میں مسافروں کے موبائل فون بند کروانے کا تعلق کسی تکنیکی معاملے سے بالکل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اس بات کا امکان بہت کم ہوتا ہے کہ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے کاک پٹ میں کمیونیکیشن سے متعلقہ کوئی مسئلہ پیش آئے۔ خاص طور پر جدید طیاروں میں ایسے آلات نصب ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کمیونیکیشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔ یہ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کی بجائے ایک سماجی معاملہ ہے۔ آپ ذرا تصور کیجئے کہ طیارے میں درجنوں افراد بیک وقت موبائل فون پر بات کررہے ہوں تو کیا صورتحال ہوگی۔ اگر ایک مسافر موبائل فون پر بات کررہا ہے، کبھی وہ اونچی آواز میں بولتا ہے اور کبھی قہقہہ لگاتا ہے، تو عین ممکن ہے کہ ساتھ بیٹھے کسی مسافر کا صبر جواب دے جائے۔ اور اگر دوران پرواز لڑائی جھگڑا شروع ہو جائے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس سے ہم ہر صورت میں بچنا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ طیارے میں مسافروں کو موبائل فون کے استعمال کی آزادی دے دی جائے تو اس کا نتیجہ ہمارے لئے پریشان کن ہو سکتا ہے، لہٰذا ہم موبائل فون بند کروا دیتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس