امریکہ کے خلاف معاشی جنگ، چین نے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایسی خبر آگئی کہ امریکیوں کے ہوش اُڑجائیں گے

امریکہ کے خلاف معاشی جنگ، چین نے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا ...
امریکہ کے خلاف معاشی جنگ، چین نے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایسی خبر آگئی کہ امریکیوں کے ہوش اُڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ایک عرصے سے جاری ہے۔ کبھی امریکا وار کرتا ہے تو کبھی چین کاروائی کرتا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدات پر اب تک اربوں ڈالر کے اضافی ٹیکس لگا چکے ہیں۔ دوسرے کی معیشت کو کمزور کرنے اور اپنی معیشت کو بچانے کی یہ جنگ بہت طول کھینچ گئی ہے، مگر اب چین نے ایک انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں توقع ہے کہ بات کسی ایک جانب ضرور لگ جائے گی۔
امریکی ٹی وی بلومبرگ نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے عین بیچ میں چین نے اربوں ڈالر کے سکیورٹی بانڈ بیچنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں تین ارب ڈالر کے بانڈ پانچ سال، 10سال اور 30 سال کے لئے جاری کیے جائیں گے ۔ چینی ماہرین اقتصادیات توقع کر رہے ہیں کہ اس اقدام کے نتیجے میں چین کے پاس مزید اتنے ڈالر آ جائیںگے کہ امریکا کے اقتصادی حملوں کا مقابلہ بہت طور پر کیا جا سکے گا۔


دوسری جانب کچھ ماہرین اقتصادیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ چین کی تجارتی جنگ کے نتیجے میں چینی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث عین ممکن ہے کہ سرمایہ کار چینی بانڈز کی خریداری کے لئے پہلے جیسی گرمجوشی کا مظاہرہ نہ کر سکیں۔