نواز شریف اور مریم نواز نے حکومت سے بڑی درخواست کردی ،جان کر وزیر اعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نواز شریف اور مریم نواز نے حکومت سے بڑی درخواست کردی ،جان کر وزیر اعظم عمران ...
نواز شریف اور مریم نواز نے حکومت سے بڑی درخواست کردی ،جان کر وزیر اعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو درخواست دے دی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے شریف خاندان نے 4اکتوبر کو درخواست کی تاہم خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ شریف خاندان نے وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گئے الگ الگ خطوط میں مو¿قف اپنایا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو جان ومال کے تحفظ کے ساتھ نقل و حرکت کی آزادی فراہم کرتا ہے، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنا وفاقی حکومت کا غیرآئینی اورغیر قانونی اقدام ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائزاستعمال، دہشت گردی یا سازش جیسے کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں، احتساب عدالت نے بھی نیب کے عائد کردہ بدعنوانی کے جھوٹے الزامات سے بری کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی غیر قانونی سزا کو معطل کردیا، ملک کی کسی عدالت نے بھی نام ای سی ایل پر رکھنے کی ہدایت نہیں دی لہٰذا وفاقی حکومت نظر ثانی کرتے ہوئے نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالے۔تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کا تاحال جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ 20 اگست 2018 کو وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس میں نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : قومی