ملکی مسائل حل نہ کرنےوالی حکومت کوخودہی چلےجاناچاہیے:شاہدخاقان

ملکی مسائل حل نہ کرنےوالی حکومت کوخودہی چلےجاناچاہیے:شاہدخاقان
ملکی مسائل حل نہ کرنےوالی حکومت کوخودہی چلےجاناچاہیے:شاہدخاقان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل حل نہ کرنےوالی حکومت کوخودہی چلےجاناچاہیے۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے،ملک آئین اورقانون کےمطابق چلایاجائے،ہم آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں،بتایا جائے شہبازشریف نے کیا کرپشن کی ہے، انتقامی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن لیڈر کو حراست میں لینا کہاں کا انصاف ہے؟ ہم نے جو قرض لیا اس سے سڑکیں اور بجلی گھر بنائے،دھاندلی سے آنے والی حکومت چور دروازے سے جائے گی،2018 کا الیکشن متنازع اور غیر شفاف تھا، ملکی مسائل حل نہ کرنےوالی حکومت کوخودہی چلےجاناچاہیے۔

مزید : قومی