4بچوں کی ماں سے عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مو ت کو گلے لگا لیا

4بچوں کی ماں سے عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مو ت کو گلے لگا لیا
4بچوں کی ماں سے عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مو ت کو گلے لگا لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی چھاونی کے علاقے میں20سالہ نوجوان نے عشق میں ناکامی پر گلے میں پھند ا ڈال کر خودکشی کر لی ہے،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاونی گلدشت ٹاون پولیس چوکی کا رہائشی 20سالہ عثمان ایک (ف )نامی عورت جو کہ 4بچوں کی ماں کے عشق میں مبتلا تھا اور اس کو طلاق دلوا کر اس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا جس پر اس نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر کمرے کو بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دی۔

مزید : جرم و انصاف