باقم میں حوثیوں کے میزائل ڈپو پر یمنی فوج کا کنٹرول،جھڑپوں میں 22جنگجوہلاک

باقم میں حوثیوں کے میزائل ڈپو پر یمنی فوج کا کنٹرول،جھڑپوں میں 22جنگجوہلاک
باقم میں حوثیوں کے میزائل ڈپو پر یمنی فوج کا کنٹرول،جھڑپوں میں 22جنگجوہلاک

  



صنعاء (این این آئی)یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلعے نہم میں متعدد ٹھکانے اور پہاڑی علاقے آزاد کرا لیے اس دوران جھڑپوں میں 22باغی ہلاک،جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے علاقے باقم میں ایک غار کے اندر موجود حوثیوں کے میزائلوں کے ڈپو پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ذریعے نے بتایاکہ یمنی فوج المجاوحہ کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے خلاف مسلسل دوسرے روز شدید لڑائی کے بعد تزویراتی اہمیت کے حامل المنصاع کے پہاڑی علاقے کی آخری چوٹی اور اس کے اطراف کے ٹھکانوں کو بھی آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ذریعے نے لڑائی میں22 باغیوں کے ہلاک اور50کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ معرکہ ابھی جاری ہے۔ اس دوران حوثی باغیوں نے نہم ضلعے کی جانب اجتماعی راہ فرار بھی اختیار کی۔

مزید : بین الاقوامی