حوثی عدالت نے یمنی فوج کے لیے جاسوسی پر2افرادکو سزائے موت سنادی 

حوثی عدالت نے یمنی فوج کے لیے جاسوسی پر2افرادکو سزائے موت سنادی 
حوثی عدالت نے یمنی فوج کے لیے جاسوسی پر2افرادکو سزائے موت سنادی 

  

صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے قائم کردہ نام نہاد عدالتوں سے حکومت کے حامی کارکنوں کو سزائے موت اور دیگر سنگین نوعیت کی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صنعاء میں قائم حوثیوں کی ایک نام نہاد فوج داری عدالت نے 2 یمنی شہریوں کو سرکاری فوج کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ حوثیوں کی فرضی عدالت سے زیرحراست شہری یحییٰ ھانی محمد ثابت العریقی اور علی عبدالالہ علی الحاشدی کو یمن کی سرکاری فوج کے ساتھ تعاون کرنے اور انہیں کے لیے مخبری کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حوثیوں کی ایک فرضی فوجی عدالت3 شہریوں کو ایک دوسرے ملک کے لیے مخبری کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

مزید : بین الاقوامی