”میم برطانیہ میں آپ ڈونکی کنگ نہیں دیکھ سکیں گی“ ریحام خان کو شہری نے یہ کہا تو جواب کیا دیا؟ جان کر عمران خان کے غصے کی کوئی انتہاءنہ رہے گی

”میم برطانیہ میں آپ ڈونکی کنگ نہیں دیکھ سکیں گی“ ریحام خان کو شہری نے یہ کہا ...
”میم برطانیہ میں آپ ڈونکی کنگ نہیں دیکھ سکیں گی“ ریحام خان کو شہری نے یہ کہا تو جواب کیا دیا؟ جان کر عمران خان کے غصے کی کوئی انتہاءنہ رہے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینی میشن فلم ’ڈونکی کنگ‘ کی ریلیز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور عوام بالخصوص بچوں کے جوش و خروش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں اور کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونکی کنگ پاکستان کے سیاسی حالات پر بنائی گئی ہے تاہم جب ایک شہری نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اس افسوس کا اظہار کیا کہ وہ فلم نہیں دیکھ سکیں گی تو ایسا جواب دیدیا کہ وزیراعظم کے غصے کی کوئی انتہاءنہ رہے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آمنہ نامی صارف نے ریحام خان کے نام پیغام میں لکھا ”میم آپ کی قسمت، ڈونکی کنگ دیکھ نہیں سکیں گی۔۔۔ کیونکہ فلم پاکستان میں لگے گی اور آپ یو کے“

ریحام خان نے آمنہ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”میں نے لائیو دیکھ لی ہے۔“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس