حکومت نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے:شبلی فراز

حکومت نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے:شبلی فراز
حکومت نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے:شبلی فراز

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اگر حکومت نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام اٹھاکر باہر پھینک دیں گے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگ بہت ظالم ہیں ، یہ ظلم کرتے ہیں اور پھر باتیں بناتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگ بہت ظالم ہیں ، یہ ظلم کرتے ہیں اور پھر باتیں بناتے ہیں۔ یہ لوگوں کومارتے ہیں اور پھر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ اٹھارہ ارب ڈالر ہوگیاہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھی ہے ، مسلم لیگ ن نے جعلی طور پر ڈالر کی قیمت کم رکھی ہوئی تھی جس سے تجارتی خسارہ بڑھا ، یہ مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت کو اس طرح رکھتے تھے جب ڈیمانڈ بڑھتی تھی تو سٹیٹ بینک جس پر حکومت کا کنٹرول تھا مارکیٹ میں ڈالر بیچ دیتا تھا ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بائیس کھرب کے قرضے لئے اور اب یہ قرضے لئے تو کس چیز پر لگائے ؟ سرمایہ کار اس وجہ سے نہیں بھاگ رہاکہ احتساب ہورہاہے ، سرمایہ کار اس وجہ سے بھاگتاہے کہ جب چیزیں کرپشن زدہ ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگی بجلی بنائی اور مہنگے پراجیکٹس لگائے جس کی وجہ سے صورتحال اتنی خراب ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک غریب علاقے کے وزیر اعلیٰ ہیں اس لئے وہ کسی کو ہضم نہیں ہورہے ، اگر ہم نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام ہم کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

مزید : قومی