بھارتی وزیر پر6 خواتین صحافیوں کو جنسی طور پرہراساں کرنے کاالزام

Oct 10, 2018 | 09:48 PM

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیرمملکت برائے خارجہ مبشر جواد اکبر پر چھ خواتین صحافیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کا ’استحصال‘ کیا یا ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کا مؤقف ہے کہ بھارتی وزیرمملکت نے یہ سب کچھ اس وقت کیا جب وہ اخبار کے ایڈیٹر تھے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق ایم جے اکبر سے اس سلسلے میں ان کا مؤقف لینے کے لیے ای میل، فون اورواٹس اپ پر بھی رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا،مبشر جواد اکبر اس وقت ایک وفد کے ہمراہ نائیجیریا کے دورے پر ہیں،وائس آف امریکہ کے مطابق بھارت میں ’استحصال‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر شروع ہوئی مہم ’می ٹو‘ زور پکڑتی جا رہی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی خواتین نے مرد اداکاروں اور ڈائریکٹروں پر استحصال کا الزام عائد کیا ہے،ایم جے اکبر پہلے سیاست دان ہیں جن پر ایسا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وی او اے الزام عائد کرنے والی خواتین صحافیوں سے بھی رابطہ قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

مزیدخبریں