چین پر مزید محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں: امریکی صدر
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے اضافی محصولات پر ردعمل ظاہر کیا تو چینی برآمدات پر 267 بلین ڈالر کے مزید اضافی ٹیکس نافذ کر دیے جائیں گے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ چین بظاہر تجارتی امور پر کوئی ڈیل نہیں چاہتا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی درآمدات پر دو سو بلین ڈالر محصولات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر ساٹھ بلین ڈالر کے ٹیکس لگا دئیے تھے۔ ان دونوں ممالک میں اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔