26 جولائی کے ابتدائی گھنٹوں میں پولنگ عملے کو آڈیو پیغام کے ذریعے کیا ہدایات دی گئیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے ہنگامہ برپا کر دیا

26 جولائی کے ابتدائی گھنٹوں میں پولنگ عملے کو آڈیو پیغام کے ذریعے کیا ہدایات ...
26 جولائی کے ابتدائی گھنٹوں میں پولنگ عملے کو آڈیو پیغام کے ذریعے کیا ہدایات دی گئیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 25 جولائی کے عام انتخابات کی رات آر ٹی ایس سسٹم بند کرنے کیلئے نامعلوم آڈیو پیغام موصول ہونے کا انکشاف ہوا تو ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فوراً اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیو پیغام فرانزک ٹیسٹ کیلئے ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی ہدایات کر دی ہے اور اب اس آڈیو پیغام کی تفصیلات بھی منظرعام آ گئی ہیں جس کے باعث کھلبلی مچی ہے۔
یہ آڈیو پیغام نجی ٹی وی کے پروگرام ’جی فار غریدہ‘ میں سنایا گیا جس میں نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آر ٹی ایس سسٹم میں بہت زیادہ مسئلہ آ رہا ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ تمام پریذائیڈنگ افسران سے اس کا استعمال بند کرنے کا کہہ دیں۔ آر ٹی ایس سسٹم میں مسئلہ ہے اور یہ ہماری پہلی ترجیح نہیں، اگر نہیں چل رہا تو اسے مت استعمال کریں اور فارم 45 وغیرہ لے کر آر او کے پاس پہنچ جائیں تاکہ وہ رزلٹ بنا سکیں۔
مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کو نظرانداز کر دیں اور پریذائیڈنگ افسران فوری طور پر آر او کے پاس آ جائیں، اس حوالے سے تحریری ہدایات بھی لکھی جا رہی ہیں جو جلد ہی پہنچ جائیں گی لیکن فوری طور پر آر ٹی ایس کا استعمال چھوڑ دیں۔