’میری امی کے 2۔۔۔‘ آدمی کی 5 سالہ بیٹی نے اچانک ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

’میری امی کے 2۔۔۔‘ آدمی کی 5 سالہ بیٹی نے اچانک ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ ...
’میری امی کے 2۔۔۔‘ آدمی کی 5 سالہ بیٹی نے اچانک ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) چوری چھپے عشق لڑانے والوں نے اپنے تئیں بہت سے بندوبست کررکھے ہوتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ خوشبو اور عشق کو لاکھ چھپائیں یہ چھپ نہیں سکتے۔ اور بعض اوقات تو یہ خفیہ معاشقے ایسے غیر متوقع انداز میں بے نقاب ہو جاتے ہیں کہ آدمی بس حیران ہی رہ جاتا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب پر بھی اپنی بیوی کی بے وفائی کا انکشاف ہو گیا، اور وہ بھی کمسن سوتیلی بیٹی کے ذریعے، مگر بیوی ہے کہ کوئی بات ماننے کو تیار نہیں۔ اس شخص نے اپنے زندگی کے دردناک ترین واقعے کا احوال سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’میں اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہا تھا کہ جب اچانک کسی بات پر وہ کہنے لگی ’میری امی کے دو بوائے فرینڈ ہیں‘ مجھے یہ بات سن کر ایک جھٹکا لگا اور میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ میں نے پوچھا کہ اس بات سے اُس کا کیا مطلب ہے جس پر وہ اپنی مخصوص بچگانہ باتیں کرنے لگی جس سے کچھ مزید واضح نہیں تھا۔‘‘ 
اس شخص کا کہنا ہے کہ ایک دن اپنی بیوی سے اس بات کا ذکر کیا تو اُس نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ بچی پتا نہیں کیا فضول باتیں کر رہی ہے۔ وہ اس موضوع پر مزید بات کرنے کو تیار نہیں۔ ویب سائٹ ریڈٹ پر جب اس شخص نے یہ واقعہ بیان کیا تو بہت سے صارفین کاکہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ اُس کی بیوی بے وفائی کی مرتکب ہو رہی ہے، ورنہ وہ ضرور فوری طور پر اپنی بیٹی سے بات کرتی اور اُس سے پوچھتی کہ اُس کی بات کا کیا مطلب ہے۔ اس معاملے پر بات کرنے سے کترانا ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -