’مجھے نجومی نے کہا تھا کہ۔۔۔‘ بس ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس لیٹ کردی، کمپنی نے وجہ پوچھی تو آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران پریشان رہ گئے

’مجھے نجومی نے کہا تھا کہ۔۔۔‘ بس ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس لیٹ کردی، کمپنی ...
’مجھے نجومی نے کہا تھا کہ۔۔۔‘ بس ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس لیٹ کردی، کمپنی نے وجہ پوچھی تو آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران پریشان رہ گئے

  

بنگلور(نیوز ڈیسک)سستی اور کام چوری کے بے شمار بہانوں کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا مگر اس بھارتی بس ڈرائیور نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ صبح سویرے کی پہلی بس پورے ایک گھنٹے کی تاخیر سے نکالی، اور جب پوچھ گچھ کی گئی تو کہنے لگا کہ ایک نجومی نے بتایا تھا کہ وقت پر نکلے تو کم از کم 15 مسافربس سے زندہ نہیں اتریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈرائیور یوگیش گاؤڈا بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا ملازم ہے۔ اسے صبح 6 بجکر 35 منٹ پر پہلی بس لے کر نکلنا تھا لیکن وہ پورے ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔ جب اس کے افسران نے اتنی تاخیر کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ ’’مجھے ایک نجومی نے بتایا تھا کہ یہ وقت منحوس ہے اور اگر تم لیٹ نا ہوئے تو کم از کم 15 مسافروں کی موت کا سخت خدشہ ہے۔ میں نے اسی لئے بس لیٹ نکالی۔ میرا مقصد کمپنی کو نقصان پہنچانا یا مسافروں کو تکلیف دینا نہیں تھا بلکہ مجھے تو مسافروں کی حفاظت کی فکر تھی۔‘‘ 

ڈرائیور کا یہ جواب پہلے تو کمپنی کے اندرونی واٹس ایپ گروپ پر گردش کر رہا لیکن جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی عام ہو گیا اور بے شمار لوگ اس سے محظوظ ہو رہے۔ دریں اثناء کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے خلاف تحقیق کی جا رہی ہے کیونکہ بظاہر کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی کہ اس کے جواب کو تسلی بخش قرار دیا جا سکے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس