دنیا کا سب سے خوفناک گھر جہاں آج تک کوئی شخص 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں گزارسکا، ایسا کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں

دنیا کا سب سے خوفناک گھر جہاں آج تک کوئی شخص 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں گزارسکا، ...
دنیا کا سب سے خوفناک گھر جہاں آج تک کوئی شخص 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں گزارسکا، ایسا کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)دنیا میں ایسی جگہوں کی کمی نہیں جن کے بارے میں مشہور ہوتا ہے کہ وہاں بھوت پریت کا سایہ ہے۔ ایسی جگہوں پر جانے سے لوگ خوف کھاتے ہیں اور اُن کا ذکر سن کر بھی ڈرتے ہیں۔ ایک ایسی ہی جگہ برطانوی شہر لندن میں واقع آسیب زدہ گھر ’میک کامی مینر‘ ہے، مگر فرق یہ ہے کہ اسے مصنوعی طور پر آسیب زدہ بنایا گیا ہے۔
یہ گھر ایسا خوفناک ہے کہ آج تک کوئی بھی شخص اس میں چھ گھنٹے سے زیادہ قیام نہیں کر سکا۔وجہ اس کی یہ ہے کہ گھر میں داخل ہوتے ہیں ایسے ڈراؤنے مناظر سے واسطہ پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ تو چند منٹ میں ہی بھاگ نکلتے ہیں۔ 
ویب سائٹ mirror.co.uk کے مطابق اس جگہ کو برطانیہ کی خوفناک ترین جگہ بھی کہا جاتا ہے۔ اب تک بہت سے لوگوں کے یہاں بے ہوش ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں اور ایک آدمی کو تو ہارٹ اٹیک بھی ہو چکا ہے۔
یہ گھر ایک تو ہے بہت پرانا اور پھر اس کی تاریک راہداریوں میں ماسک پہنے کچھ ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کی شکلیں انتہائی بھیانک دکھائی دیتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر کوئی بھی خوف سے بے ہوش ہو سکتا ہے۔
گھر کے اندونی ماحول کو مزید ڈراؤنا بنانے کے لئے سپیشل افیکٹس، مخصوص روشنیوں اور آوازوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ایسی ایسی خوفناک آوازیں سنائی دیتی ہیں کہ اکثر لوگوں نے دراؤنی فلموں میں بھی کبھی ایسی خوفزدہ کر دینے والی آوازیں نہیں سنی ہوں گی۔
خوفناک گھر میں پہلے تو کسی کو بھی جانے کی اجازت تھی مگر بہت سے لوگوں کے ساتھ پریشان کن واقعات پیش آنے کے بعد اب ہر کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا ہے۔ اندر جانے کے خواہشمند کسی بھی شخص کا پہلے میڈیکل ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اگر اُسے مکمل طور پر صحتمند اور مضبوط اعصاب کا مالک قرار دیا جاتے تب ہی وہ اندر جا سکتا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -