اس مزدور کو مٹی میں دبی ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں کروڑ پتی ہوگیا، کیا چیز تھی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی۔۔۔

اس مزدور کو مٹی میں دبی ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں کروڑ پتی ہوگیا، کیا چیز ...
اس مزدور کو مٹی میں دبی ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں کروڑ پتی ہوگیا، کیا چیز تھی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی۔۔۔

  

بھوپال(نیوز ڈیسک) دن رات محنت مزدوری کر کے دو وقت کی روٹی پوری کرنے والے غریب آدمی کو ایک دن اچانک مٹی میں پڑا ہیرا مل جائے تو سوچیں اس کی خوشی کا کیا عالم ہو گا۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والا ادھیڑ عمر مزدور موتی لال پراجپتی سچ مچ ایسی ہی خوشی سے دوچار ہے۔ اسے ایک قیمتی ہیرا مل گیا ہے، اتنا قیمتی کے سن کر ہی انسان کے ہوش اُڑ جائیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق چند دن قبل موتی لال نے کرشنا کلیان پور گاؤں کے قریب سرکاری زمین کا ایک ٹکڑا لیز پر لیا تھا۔ اس زمین میں اُسے ایک ہیرا مل گیا ہے جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے، یعنی تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ علاقہ ہیرے کی کانوں کے قریب ہے مگر یہ تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اتنا قیمتی ہیرا کانوں سے کئی کلومیٹر دور کسی کو یوں مل جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موتی لال کو ملنے والا ہیرا 42.59 قیراط کا ہے۔ اس سے پہلے ایسی اعلٰی کوالٹی کا ایک ہیرا 1961 میں اسی علاقے میں رسول احمد نامی شخص کو ملا تھا۔ اور ان دو انتہائی قیمتی ہیروں کے علاوہ چھوٹے ہیرے، جن کی مالیت لاکھوں میں ہوتی ہے، اس علاقے میں کئی بار مل چکے ہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس