کویت ، گھریلو ملازمین کو چھٹی سے واپسی پر طبی معائنہ کروانے کی ہدایت

کویت ، گھریلو ملازمین کو چھٹی سے واپسی پر طبی معائنہ کروانے کی ہدایت
کویت ، گھریلو ملازمین کو چھٹی سے واپسی پر طبی معائنہ کروانے کی ہدایت

  

کویت سٹی (صباح نیوز)کویت میں وزارت صحت نے گھریلو ملازمین کو چھٹی سے واپسی پر طبی معائنہ کروانے کی ہدایت کر دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت صحت نے گھریلو ملازمین کو کہا ہے کہ وہ چھٹی سے واپس آنے پر اپنا طبی معائنہ ضرور کروائیں جبکہ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ چھٹی سے واپس آنے والے اپنے ملازمین کا طبی معائنہ وزارت صحت کے متعلقہ اداروں میں کروائیں جس کے بعد ان کے اقامہ کی تجدید کی جائیگی۔ کویتی وزارت صحت نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کا چھٹی سے واپس آنے پر طبی معائنہ انتہائی ضروری ہے۔

مزید : عرب دنیا