جے یو آئی سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے ، فرخ حبیب کا مشورہ

جے یو آئی سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے ، فرخ حبیب کا مشورہ
جے یو آئی سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے ، فرخ حبیب کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ د ھاندلی کاکوئی ایجنڈا نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان اگر سنجیدہ ہیں تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم ان سے کہتے ہیں کہ دھاندلی کاکوئی ایجنڈا نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان اگر سنجیدہ ہیں تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں ۔2013میں بھی مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن اس وقت ان کومراعات اور وزارتیں مل گئی تھیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیچھے چھپ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس وقت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق سہارے تلاش کررہی ہیں اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...