دھرنے کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا ،شہباز شریف نے دھرنے کی مخالفت کردی

دھرنے کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا ،شہباز شریف نے دھرنے کی ...
دھرنے کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا ،شہباز شریف نے دھرنے کی مخالفت کردی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

مزید : قومی


loading...