ہربھجن سنگھ کی وزیر اعظم کی تقریر پر تنقید‘وینا ملک دفاع میں آگئیں

    ہربھجن سنگھ کی وزیر اعظم کی تقریر پر تنقید‘وینا ملک دفاع میں آگئیں
     ہربھجن سنگھ کی وزیر اعظم کی تقریر پر تنقید‘وینا ملک دفاع میں آگئیں

  


لاہور(فلم رپورٹر)بھارت کے کرکٹرز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس میں تازہ اضافہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ہوا ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا اور سابق کرکٹر نے انگریزی املا کی ہی غلطیاں نکالنے پر اکتفا کیا۔یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی تھی۔ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران نیوکلیئروار کے بھارت کے لئے اشارے تھے، انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیں گے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے عمران خان سے امن کی توقع رکھتے ہیں۔شوبز شخصیات نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔ شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،وینا ملک،مسعود بٹ،اچھی خان، جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ، مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ، سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ، ندا چوہدری،ہنی شہزادی، اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق، ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر، رز کمالی، وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال، جہانزیب علی،ثمینہ بٹ، ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف، ذیشان منیر، سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے۔شوبز شخصیات نے ہر بجھن سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وینا کے اس کے بعد ہربچن بالکل لاجواب دکھائی دئیے۔ وینا ملک کے جوابی ٹوئٹ پران کی بولتی بند ہوگئی اس سے قبل ایک اور سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی عمران خان کے انٹرویو کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں خود تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کلچر


loading...