فلم ’درج‘ پر پابندی ختم کی جائے، شمعون عباسی کی عمران خان سے درخواست

  فلم ’درج‘ پر پابندی ختم کی جائے، شمعون عباسی کی عمران خان سے درخواست
   فلم ’درج‘ پر پابندی ختم کی جائے، شمعون عباسی کی عمران خان سے درخواست

  


لاہور(فلم رپورٹر)شمعون عباسی نے وزیر اعظم عمران خان سے فلم ’درج‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔شمعون عباسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد سنسر بورڈ سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہماری مدد کریں کیونکہ اِس سے قبل پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے فلم ’درج‘ کو کلیئر کرکے ہمیں سرٹیفکٹ جاری کر دیئے تھے۔شمعون عباسی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’درج‘ ریاست مخالف یا مذہب مخالف فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم کچھ ایسے لوگوں کے ذہنی مرض کو پیش کر رہی ہے جو جرائم کا ارتکاب کرنے کے لئے کچھ خاص لوگوں کے پاس جاتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...