عابد جوئیہ کا نیا ویڈیو ”ہوگئیاں وکھ راہواں“ریلیز

    عابد جوئیہ کا نیا ویڈیو ”ہوگئیاں وکھ راہواں“ریلیز
    عابد جوئیہ کا نیا ویڈیو ”ہوگئیاں وکھ راہواں“ریلیز

  


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار راشد علی منڈی واربرٹن کے شاگردعابد جوئیہ کا نیا ویڈیو”ہوگئیاں وکھ راہواں“ ریلیز ہوگیا۔ اس ویڈیو کو گذشتہ روز زوم میڈیا پروڈکشن کے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیاپر ریلیز کیا گیاہے۔اس ویڈیوکے ڈائریکٹر پروڈیوسر نوید چوہدری ہیں جبکہ اس میں عابد جوئیہ کے ساتھ وفا شہزادی نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران عابد جوئیہ نے بتایاکہ یہ گانا انہوں نے اپنے استاد راشد علی مرحوم سے متاثر ہو کر گایاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے فخرہے کہ میں راشد علی کا واحد شاگرد ہوں جو ان کا انداز اور نام لے کر چل رہاہے۔عابد جوئیہ نے مذید کہاکہ ان کا مذکورہ گانا انشا ء اللہ ضرور میرے اور راشد علی کے پرستاروں کو پسند آئے گا۔

مزید : کلچر


loading...