نوجوان نسل سوشل میڈیا میں حیرت انگیز کارنامے سرانجام دے رہی ہے،نادیہ علی

  نوجوان نسل سوشل میڈیا میں حیرت انگیز کارنامے سرانجام دے رہی ہے،نادیہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے۔۔انہوں نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔نادیہ علی نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔
خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید :

کلچر -